ساکت و جامد
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بے حس و حرکت، غیر متحرک، خاموش۔ "سارے راستے میری ہم جماعت ساکت و جامد بیٹھی رہی۔" ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٩٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں اسم صفت 'ساکت' کے ساتھ 'و' حرف عطف لگا کر 'جامد' لگانے سے مرکب عطفی 'ساکت و جامد' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بے حس و حرکت، غیر متحرک، خاموش۔ "سارے راستے میری ہم جماعت ساکت و جامد بیٹھی رہی۔" ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٩٢ )